کسی بھی طرح کی کی تبدیلی یا واپسی صرف 30 دن کے اندر ممکن ہے یعنی آپ ڈیلیوری ڈیٹDelivery Date کے بعد تیس دن تک آپ اپنا سامان مکمل طور پر چیک کر سکتے ہیں اور کلیم Claim کر سکتے ہیں.
سامان کی راستے میں ٹوٹ پھوٹ کی ذمہ داری کمپنی قبول کرتی ہے اور سامان آپ کی دکان تک باحفاظت پہنچانے کی ذمہ دار ہے کمپنی کاؤنٹر کلیمCounter Claim کی حد تک Replace کی پابند ہے
پروڈکٹس کی تبدیلی کسٹمر کے استعمال کے بعد ممکن نہیں.
واپسی یا تبدیلی کا کلیم فائل کرنے سے پہلے یقینی بنائیں کہ متعلقہ سامان اپنی اصل پیکنگ میں موجود ہو یعنی اسیسریز ڈبہ اور پیکنگ وغیرہ تبدیلی کے لئے لیے پروڈکٹ یا پیکنگ پر کسی قسم کی رائٹنگWriting یا ٹیگ Tag نہیں ہونا چاہیے
ٹوٹی ہوئی پروڈکٹ کے Claim کے لئے آرڈر موصول ہونے کے فوراََ بعد 03455022205 پر فوٹو واٹس ایپ کریں.
مہینے میں صرف ایک بار یعنی ہر مہینے کی 20 اور 25 تاریخ کے درمیان اپنے ریپلیس پراڈکٹس کمپنی کے دیے گئے ایڈریس پر بھیج سکتے ہیں ریپلیس بھیجنے سے پہلے تمام پروڈکٹس کی فوٹو واٹس اپ کرنا ضروری ہے.
جس میں جو فالٹ ہو وہ پیپر پر لکھ کر ساتھ بھیجنا ضروری ہے ریپلیس کے لیے بھیجی گئی پروڈکٹس کا سٹاک میسر نہ ہونے پر کمپنی اس کی جگہ کوئی اور متعلقہ پروڈکٹ بھیجے گی
آپ کی بھیجی گئی ریپلیس پروڈکٹس کا مکمل ریکارڈ کمپنی کے پاس محفوظ ہوتا ہے ہر ماہ کی پہلی تاریخ کے بعد والے آرڈر میں آپ کو ریپلیس پروڈکٹس بھیج دی جائیں گی یا آرڈر نا ہونے کی صورت میں آپ کے ایزی پیسہ یا جاز کیش اکاؤنٹ میں ریپلیس کی رقم بھیج دی جائے گی
میموری کارڈ اور USB کی وارنٹی تین مہینے ہے ریپلیس بھیجنے کے چارجز کمپنی ادا کرے گی. (کمپنی زیادہ سے زیادہ چارجز -/200 روپے ادا کرنے کی پابند ہے)